ذ*نواز شریف اور عوام پر مظالم کا قدرت نے سو موٹو نوٹس لے لیا ،مریم نواز

ھ* نوازشریف اور عوام پر ظلم کرنے والا ایک ایک ظالم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ رہا ہے ایک سیاسی جماعت کو انتخابی نشان تو مل سکتا ہے مگر ایک دہشتگرد جماعت کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا لاڈلے کو لاڈلے پن اور عدالت سے گڈ ٹو سی یو سننے کی عادت تھی، ’’ہن او سہولت کاریاں نہیں ریاں‘‘ ،اوکاڑہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب

پیر 15 جنوری 2024 21:10

۶" اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2024ء) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا ئزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عوام پر مظالم کا قدرت نے سو موٹو نوٹس لے لیا ہے ۔ نوازشریف اور عوام پر ظلم کرنے والا ایک ایک ظالم اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ رہا ہے ۔ایک سیاسی جماعت کو انتخابی نشان تو مل سکتا ہے مگر ایک دہشتگرد جماعت کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا،لاڈلے کو لاڈلے پن اور عدالت سے گڈ ٹو سی یو سننے کی عادت تھی، ’’ہن او سہولت کاریاں نہیں ریاں‘‘ ۔

مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنا مریم نوازنے کہا کہ نواز شریف نے مجھے کہا کہ اوکاڑہ سے مہم شروع کرو، 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔

(جاری ہے)

اوکاڑہ کے بہن بھائیوں کاشکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میر ا شاند ار ااستقبال کیا اور ہم نے ہی اپنی انتخابی مہم کا آغا اوکاڑہ سے ہی کیا ،آج جب لاہور سے اوکاڑہ کیلئے نکلی تو سوچ رہی تھی کہ اس خراب موسم او ر دھند میں جلسے کو دیکھنے کیلئے کون گھروں سے نکلے گا لیکن اوکاڑہ کی عوام کا جم غفیر دیکھ کر لگ رہا تھا کہ اوکاڑہ کے لوگوں نے مجھے زندگی بھرکیلئے خرید لیا ہے،8فروری کو شیر ہی دھاڑے گا، مشکل وقت میں بھی اوکاڑہ کے عوام نے نواز شریف کاساتھ دیا ،اللہ کی لاٹھی بے آوازہے نواز شریف پر طلم کرنیوالا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، مخالفین نے انتقام ن لیگ نہیں قدرت لے رہی ہے ،دوسروں کا احتساب کرنیوالے اپنے دور میں فرعون بنے ہوئے تھے آج ان کی احتساب کی اپنی باری آئی تو جوتیاں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ گئے، عدالتوں کے احاطوں سے جوتی چھوڑ کر دوڑ لگانے کی کہانی آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھی۔

جو جتنا بڑا ظالم ہوتا ہے، وہ اتنا ہی بڑا بزدل ہوتا ہے،آج ان کے استعفوں پہ استعفے آرہے ہیں، جب انسان نوازشریف کی طرح سچا ہوتا ہے تو شیر کی طرح کھڑا ہوتا ہے، نوازشریف عزت سے گھر گیا تھا لیکن یہ ذلت سے گئے ہیں، اوکاڑہ والوں قدرت کے اصول میں گناہ گار کی معافی ہے ظالم کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دور میں آپ کو سستی بجلی، گیس، پٹرول اور چینی ملتی تھی، انہوں نے سازش کر کے نوازشریف سے اقتدار چھینا، ان لوگوں کو مزدور کی آہ لگی ہے۔

لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں جاتا، کل پرسوں سے شور مچا رہے ہیں ہمارا انتخابی نشان لے لیا ہے، تم کہتے ہو تمہارا نشان بلا تھا، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں وہ ڈنڈا تھا جو اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوتا تھا، وہ ڈنڈا تم نے پاکستان کی عوام اور روٹی پر چلایا۔انہوں نے کہا کہ تمہارا انتخابی نشان وہ گھڑی ہونی چاہیے تھی جو تم نے چوری کی، ہم کہتے ہے تمہارا انتخابی نشان ڈنڈا یا پٹرول بم ہونا چاہیے، ایک سیاسی جماعت کو انتخابی نشان تو مل سکتا ہے مگر ایک دہشتگرد جماعت کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا، تم پتلی گلی سے نکل جاؤ گے یہ اوکاڑہ کے عوام نہیں ہونے دیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسے لاڈلے پن کی عادت تھی، اس کو عدالت سے گڈ ٹو سی یو سننے کی عادت تھی، اسے سہولت کاری کی عادت تھی، ’’ہن او سہولت کاریاں نہیں ریاں‘‘، اب اس کو سہولت کاری رہی نہ سہولت کار رہے، ان کے وکلا تیاری کر کے عدالت جایا کریں، اب فون کرا کے فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں، اب فیصلے لا کرے گا، اب مدر ان لا کے فیصلوں کی سہولت میسر نہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ نے کہا کہ ان کے پاس انٹراپارٹی الیکشن کے سوال کا جواب نہیں تھا، سب کو بلامقابلہ منتخب کرایا گیا، یہ کونسی جمہوریت میں ہوتا ہی آپ جعل سازی کرو گے اور پوری دنیا آپ کی جعلسازی کو دیکھے گی، خیبر پختونخوا کے چھوٹے سے گاؤں میں جعلی الیکشن کرا کے عدالت آپ کے گلے میں ہار نہیں ڈالے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے نوازشریف کو امپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، نوازشریف کے امپائر میرے سامنے کھڑے ہیں، تم نے جتنی بار نوازشریف کو نکالا یہ عوامی امپائر ان کو واپس لیکر آئے، یہ عوامی امپائر نوازشریف کو چوتھی بار بھی واپس لیکر آئیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن آ رہا ہے، ٓپ نے نوازشریف کو ووٹ دینا ہے اور عوامی حکومت بھی دینی ہے، جو وطن سے محبت کرتا ہے وہ نوازشریف کے علاوہ کسی اور کو ووٹ نہیں دے سکتا، جتنے ٹھپے شیر پر لگیں گے اتنی تیزی سے آپ کی مہنگائی کم ہوگی، جتنا ووٹ شیر کو ملے اتنی تیزی سے آپ کے گھر میں گیس آئے گی، جتنی مضبوط حکومت نوازشریف کو دو گے گھر پر سستا علاج اور دوائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دل میں انتقام کا جذبہ نہیں اور نہ اس کی فکر ہے، ہمیں عوام کے چولہے جلانے کی فکر ہے، نواز شریف آج بھی عوام کو سستی بجلی، گیس اورچینی فراہمی کیلئے میٹنگ کر رہے تھے۔مریم نوا ز کا کہناتھا کہ پورے پاکستان کی خواتین اور نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں، مسلم لیگ ن کی آنے والی حکومت کی توجہ نوجوانوں کا مستقبل مضبوط بنانے پر ہوگی، خواتین کو بھی روزگار کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، خواتین کو مضبوط بنانا، باعزت زندگی اور سواری دینے کا میرا وعدہ ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ لوگ الیکشن کے بعد لمبی تان کر سو جاتے ہیں، مسلم لیگ ن الیکشن تک متحرک ہوگی اور بعد میں بھی سکون سے نہیں بیٹھے گی، ہر ڈسٹرکٹ میں دانش سکول، جدید ترین ہسپتال اور ڈسٹرک ہیڈکوارٹرز کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گی

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں