حجرہ شاہ مقیم ،ہیڈماسٹر کو اپنے زرعی رقبہ پر بجلی کنکشن بحال کروانے کی پاداش میں مخالفین نے شدید زخمی کردیا

جمعرات 16 اگست 2018 16:12

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ہیڈماسٹر کو اپنے زرعی رقبہ پر بجلی کنکشن بحال کروانے کی پاداش میںمخالفین نے شدید زخمی کردیا،واپڈاٹیم نے حملہ آوروں سے چھپ کرجان بچائی ،میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوجانے پر مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بٹیاں روڈ حجرہ شاہ مقیم کارہائشی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کاہیڈ ماسٹر صفدر جاوید اپنے کزن ارشد محمود کے ہمراہ اپنے زرعی رقبہ واقعہ چاہ کلیاوالا داخلی شاہ پور پر بحالی بجلی کی غرض سے واپڈاٹیم کو لے کرگیاتواسکے مخالفین نے ان پر حملہ کردیااور ڈنڈوں ،ہاکیوں کے پے درپے وار کرکے صفدر جاوید اوراسکے کزن ارشد محمود کو شدید زخمی کردیا،این این آئی کے مطابق واپڈاکی ورکنگ ٹیم نے چھپ کرجان بچائی بعدازاں میڈیکو لیگل رپورٹ میں بھی تشدد کی تصدیق کردی گئی تومقامی پولیس نے ہیڈ ماسٹر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں