حویلی لکھا‘غیرت اور جائیداد کے تنازع اور درینہ رنجش پر دوافراد ہلاک

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:19

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) غیرت اور جائیداد کے تنازع اور درینہ رنجش پر دوافراد ہلاک،اکرم وٹو نے مرتضی کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا ،مرتضی کے ورثاء نے تعاقب کرکے اکرم وٹو پہ ڈنڈوں سوٹوں کے پہ درپہ وار کرتے ہوئے اور آتشیں اسلحہ کے استعمال سے موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

نواحی علاقے وساوے والا میں مبینہ طور پہ غیرت اور جائیداد کے تنازع پہ دوافراد کے قتل کے کی وا ردات سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولین کے مابین مبینہ طور پہ غیرت اور جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا جس کے باعث مقتول اول مرتضی (میں) کا بڑا بھائی محمد رمضان بھی مبینہ طور پہ مقتول دوائم اکرم وٹو نے قتل کرایا تھا قتل کے روز عینی شاہدین اور محلہ داروں کے مطابق اکر م وٹو مرتضی کے گھر کے باہر آکہ فائیرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جائیداد دینے سمیت للکارتا رہا اسی دوران مرتضی کو فائیر لگ گیا جس کے باعث مرتضی ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا مقتول اول مرتضی کے ورثاء نے اکرم وٹو کا تعاقب شروع کیا اور اِس کے گھر کے قریب خالی پلاٹ میں اسے ڈنڈوں سوٹوں کے پہ در پہ وار کرنے سمیت فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پہ پہنچ کر تفصیلات جمع کیں اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال منتقل کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں