نامعلوم افراد نے نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل جبکہ22سالہ لڑکی نے دریا میں چھلانگ لکا کر خود کشی کرلی

منگل 18 ستمبر 2018 23:10

رینالہ خورد۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ڈھاری پر سوئے نوجوان کو نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے سے قتل کردیا، دوسرے واقعہ میں 22سالہ لڑکی نے دریا میں چھلانگ لکا کر خود کشی کرلی، تفصیلات کے مطابق تھانہ چوچک کے نواحی علاقہ واں قاسم کا رہائشی محسن بھٹی زرعی رقبہ میں اپنی ڈھاری پر سویاہواتھاکہ نامعلوم افراد نے اسے تیز دھار آلے کاوار کرکے اسکی گردن تن سے جداکردی اور فرارہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، دوسرے واقعہ میں نواحی گاوں 47جی ڈی کی رہائشی 22سالہ خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بناپر دریائے راوی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی، پولیس نے الگ الگ اندارج مقدمات کے تفتیش شروع کردی ہے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں