علماء کرام نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 19 ستمبر 2018 18:52

اوکاڑہ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ علماء مشائخ نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی اورعوامی فلاح کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں ہمیشہ معاونت کی ہے ،علماء مشائخ کے مثبت کردار کی بدولت بیماریوں کے خاتمہ اور لوگوں کی آگاہی کے لئے شروع کئے گئے پروگراموں سے بھی حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں، پولیو اور ڈینگی کے خطرناک امراض کے سد باب کے لئے علماء و مشائخ نے جس طرح کردار ادا کیا ہے اور سرکاری اداروں کی معاونت کی ہے وہ قابل تحسین ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے سلسلہ میں علماء مشائخ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو سے ہمیشہ کے لئے پاک کرنے اور ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے سلسلہ میں جس طرح علماء و مشائخ نے محراب سے آواز بلند کی ہے اس کے اثرات واضح طور پر محسوس کئے جا سکتے ہیں،بعد ازاں انسدا پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 24ستمبر سے شروع ہونے والی اس تین روزہ مہم میں ضلع کو کوئی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے ،اس سلسلہ میں طے شدہ ایس او اپیز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں