اوکاڑہ، سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی ، 12افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:37

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) اوکاڑہ پولیس نے پنجاب سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی 12افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ شاہ بھور نے چک نمبر35/4Lمیں لائوڈ اسپیکر پر منظور احمد کو اور علمدار حسین ولد سید شاہ نواز حسین کو چند ا مانگتے موقع پر گرفتار کر لیا پولیس تھانہ شیر گڑھ نے چک نمبر22ڈی میں بشیر احمد کو لائوڈاسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر نے کا مرتکب پایا گیا،چک نمبر21/1ALمیں قاری حسین احمد ،اختر آباد شیر گڑھ روڈ پر صری احمدکو لائوڈاسپیکر کا غیر قانونی استعمال کر نے کا مرتکب پایا پولیس تھانہ ستگھرہ نے چک نمبر13/1Rمیں قار ی عطاء مصطفی کو لائوڈاسپیکر کو بلند آواز میں چندامانگنے کا مر تکب پایا،پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے جیون والا میں مولوی محمد شریف چپلی پور میں محمد سروع موضع ڈولووال میں محمد منشاء پولیس تھانہ حویلی لکھا نے کو ٹھا جھنگ شیشم میں خدایار کو تھانہ چورستہ میاں خاں نے موضع بھائی رائو کی میں قاری مشتاق احمد کو لائوڈ اسپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے کے جرم میں پنجاب سائدنڈ سستم ایکٹ کے خلاف مقدمات درج کرلئے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں