انسداد پولیو کے لئے کاوشیں ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہونا چاہیے ، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

بدھ 16 جنوری 2019 16:23

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ضلع اوکاڑہ میں 4لاکھ 82ہزار 422بچوں کو گھروں،88ہزار 360بچوں کو تعلیمی اداروں میں انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے ضلع میں 1303ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی ۔یہ انکشاف ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے کاوشیں ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ اس مرض کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ صحت مند پاکستان کے لئے از حد ضروری ہے، محنت ،لگاتار کاوش اور طے شدہ سمت میں تمام سرکاری اداروں کی کاوشیں اور عوامی تعاون اس سلسلہ میں مطلوبہ نتائج کے لئے سب سے اہم ہے، سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی سطح پر عدم تعاون کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیلوں میںپولیو مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر ،انچارج پولیو مہم محمد عامر ،ایم ایس صاحبان،صدر ماڈا چوہدری مظہر رشید ،این جی اوز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں