اوکاڑہ، شہریوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے، ڈی پی او

جمعہ 19 اپریل 2019 19:26

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہر شہری کی حفاظت ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے، مذہبی تہوار پر تمام مذہبی مقامات اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ او ز کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ میں بھی پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے۔ ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف میں پولیس سیکیورٹی کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی اواطہر اسماعیل نے ایسٹر کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہا ر کیا اور ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی تہوار پر تمام مذہبی مقامات اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈی پی اواطہر اسماعیل نے مسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد دی اور کہا کہ مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جس طرح اپنی خدمات خوش اسلوبی سے انجام دیںتمام پاکستانیوںکو اس پر فخر ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ ماضی کی طرح اب بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے شانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے انہوں نے مسیحی بھائیوں اور ان کے راہنمائوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن و امان کے لئے جس طرح انہوںنے فراخدلی سے تعاون کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں