اوکاڑہ،تھانہ سٹی رینالہ خورد و چوچک پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ملزمان گرفتار

پیر 22 جولائی 2019 22:30

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) تھانہ سٹی رینالہ خورد و چوچک پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات ارکان گرفتار ڈاکووں سے سات لاکھ روپی نقدی اور چارلاکھ روپیے مالیت کے مویشی اورمال مسروقہ اورطلائی زیورات برآمد تفتیش جاری ھے۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورداور چوچک پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی دس رکنی ڈکیت گینگ کے سات ارکان عمران عرف مانی ساجد عرف کٹا ولد محمداکرم الطاف حسین محمدزمان ساجد ولد غلام حسین محمدیوسف محمد عمران سمیت سات ڈاکووں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے سات لاکھ روپیے نقدی چار لاکھ روپیے مالیت کے مال مویشی طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ برآمد کرلیے ہیں ۔

گرفتار ڈکیت روڑ ڈکیتی راہزنی ہاوس راہبری سرقہ مویشی چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں گرفتار ڈاکووں کیساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ھے۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں