وزیر اعظم نے نوجوانوں کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ، ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ باوقار راستہ اختیار کیا گیا ہے، چودھری عبدالستار واہلہ

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبدالستار واہلہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے نوجوانوں کی خوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے ایک کروڑ نوکریوں سے بھی زیادہ باوقار راستہ اختیار کیا گیا ہے ان خیالات کاا ظہا رانہوںنے اوکاڑہ پریس کلب کے سابق صدرعبدالوحید آرائیں کی زیر قیادت صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا چودھری عبدالستار واہلہ نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ عوام باوقار طریقے سے زندگی گذاریں اور وہ نوکریوں کی تلاش کی بجائے خود نوکریاں فراہم کرنے کا ذریعہ بنیں جس کے لئے کامیاب جوان پروگرام شروع کردیا گیا ہے اس پروگرام سے دس لاکھ نوجوان قرض حاصل کر کے اپنے کاروبار شروع کر سکیں گے اور وہ کسی نوکری کے محتاج نہیںہوں گے بلکہ وہ اپنے ہاں نوکررکھنے کے قابل ہوجائیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لنگرخانہ پروگرام معاشرہ کے ایسے لوگوںکے لئے ہے جو خود کسی بھی طرح روز گار حاصل کرنے سے قاصر ہیں

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں