اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔کتے نے بچے کوکاٹ لیا،ٹی ایچ کیوہسپتال میں ویکیسن کی عدم دستیابی، ورثاء کا احتجاج

منگل 22 اکتوبر 2019 19:01

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) کتے نے حافظ قرآن بچے کوکاٹ لیاٹی ایچ کیوہسپتال میں ویکیسن کی عدم دستیابی ڈاکٹرز نے علاج کرنے سے انکار کردیا حالت تشویشناک۔

(جاری ہے)

زید نامی حافظ قرآن بچہ دیپالپور مدرسے میں پڑھنے جا رہا تھا کہ راستے میں آوارہ کتے نے بچے کو کاٹ لیا معصوم بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کیا گیا جہاں کتے کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے زخمی بچے کا علاج ممکن نہیں بچے کے ورثاء کے مطابق زخمی بچے کا علاج نہیں کیا جا رہا بلکہ اسے ابتدایی طبی امداد بھی نہیں دی جا رہی ورثاء شدید پریشان ہیں ہیں انہوں۔

نے کمشنر ساہیوال ڈویڑن سے فوری کاروایی کا۔مطالبہ کیا ہے دوسرے جانب شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے جن۔کے کاٹننے سے آیے روز شہری زخمی ہو رہے ہیں۔مگر ہسپتال میں اس حوالے سے ویکسین دستیاب نہ ہونے سے شہریوں۔کو سخت مشکلات کا سامناکرناپڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں