حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان مسائل کے کنویںمیں گر رہا ہے کفایت شعاری اور سادگی کا ڈرامہ فلاپ ہوچکاہے ،لیگی رہنما چوہدری عمران

پیر 30 نومبر 2020 17:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) حکومت کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان مسائل کے کنویںمیں گر رہا ہے کفایت شعاری اور سادگی کا ڈرامہ فلاپ ہوچکاہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عمران رفیق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس عوا م کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی پروگرام نہیںہے الٹا روزانہ نت نئے مسائل پید اہورہے ہیںجو حکمرانوںکی نااہلی کو منہ بولتا ثبوت ہیں وطن عزیز مسائل کے کنویںمیںگر رہاہے انہوںنے کہاکہ عوام کو دھوکہ دینے کے لئے کفایت شعاری اور سادگی کاڈرامہ رچایاگیا جو کہ فلاپ ہوچکاہے رواںسال ہی حکومت کی ناکامی کے تمام باب عوام کے سامنے کھل جائیںگے ان کو منہ چھپانے کے لے کوئی کونہ کھدرا نصیب نہ ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں