غیرت کے نام پر بھائی نے بہن موت کے گھاٹ اتار دی

مقتولہ شوہر سے ناراض ہو کر میکے آئی تھی،بھائی نے گولیاں مار دیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:58

حجرہ شاہ میقم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گائوں 20 جی ڈی میں روبینہ بی بی نامی خاتون اپنے خاوند سے ناراضگی کے بعد میکے آئی ہوئی تھی جہاں اسکا اپنے بھائی صدام سے جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر صدام نے فائر مار کر اپنی سگی ہمشیرہ روبینہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ،آ ن لائن کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں