حجرہ،کالج طالبہ سے زیادتی اورقتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

ملزم کی بیوی نے واردات کا بھانڈہ پھوڑا، چار سال بعد گرفتار سزائے موت، عمر قید، دس سال قید بامشقت اور جرمانہ کا حکم

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 19:36

حجرہ،کالج طالبہ سے زیادتی اورقتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2021ء) حجرہ شاہ مقیم ،بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے معروف مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 33 ٹوآر کی رہائشی طالبہ شازیہ لیاقت کو2015ء میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی،ملزم لڑکی کو فصل کماد میں لے گیا جہاں پر ملزم نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا،طالبہ کے ورثاء اسے تلاش کرتے رہے جسکی لاش دو روز بعد فصل کماد سے برآمد ہوئی،اس دوران تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی تھی جسے سپردِ خاک کر دیا گیا،آن لائن کے مطابق پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین سکنہ 35 ٹو آر کی پہلی بیوی نے واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا جس کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جسکے بعد ملزم روپوش ہو گیا،ملزم کو وقوعہ کے چار سال بعد آخر کار 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے پولیس تفتیش میں لڑکی سے زیادتی کرنے اور اسے قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ میں بھی طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،کیس کا ٹرائل مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت سے مجرم زین کو سزائے موت، عمر قید، دو لاکھ روپے جرمانہ، دس سال قید بامشقت اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا گیا، طالبہ کے لواحقین کی طرف سے رانارضا محی الدین نے پیروی کی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں