دیپالپور،وزیر اعلی نے صوبہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، ڈپٹی کمشنر

بدھ 11 مئی 2022 00:01

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے، مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور خصوصا ًآٹے کی مارکیٹ میں وافر دستیابی کےسلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد ،اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع میں فلور ملز اپنے کوٹے کے مطابق مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کی پابند ہیں ۔انہوں نے فلوز ملز مالکان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مارکیٹ میں بہترین کوالٹی کے آٹے کی فراہمی کے لئے خود سے چیک اینڈ کنڑول کا سسٹم اپنائیں اور طے شدہ فارمولا کے مطابق بہترین کوالٹی کومقررہ نرخوں پر دستیاب کروائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر فلوز ملز کو فراہم کی جانے والی گندم اور اس سے بننے والے آٹے کی مارکیٹ میں فراہمی کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور ان کا عملہ فلور ملز سے روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے سیمپل بھی لیبارٹری بھیجے تاکہ آٹے کی کوالٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں