رینالہ خورد،موجودہ حالات میں تمام انتظامی محکمے سرکاری ادارے اور تاجروں کی اولین ترجیح عام لوگوں کو ریلیف پہنچانا ہونا چاہیے ،کمشنر

جمعہ 10 جون 2022 22:50

رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن سلوت سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام انتظامی محکمے سرکاری ادارے اور تاجروں کی اولین ترجیح عام لوگوں کو ریلیف پہنچانا ہونا چاہیے حکومت صارفین کو مہنگائی سے بچانے کے لئے انتظامی طور پر کئے گئے فیصلے ہم سب کے مفاد میں ہیں، اپنے لوگوں کو سہولت اور آسانی کے لئے کام کرنا ہے۔

کمشنر نے کہا کہ ان حالات میں ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے مرتکب افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں، تاجرتنظیموں کا اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور مقررہ نرخوں میں فروخت پر تعاون لائق تحسین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ،صدر انجمن تاجران شیخ ریاض انور،چیئر مین کریانہ ایسو سی ایشن شیخ خرم،تاجروں کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں آٹے،چینی،گھی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹاک،دوسرے اضلاع میں فراہمی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات،پرائس مجسٹریٹس کی کا ر کردگی،ڈی سی کاوَنٹر ز اور آٹے پر سبسڈی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں