اوکاڑہ ،خاتون سے زیادتی کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا اور ان کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں