دیپالیور کے علاقہ پاکستانی پل کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

ہفتہ 24 دسمبر 2022 20:58

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2022ء) دیپالپور کے علاقہ پاکستانی پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا نے سے دو افراد جاں بحق ، ایک خاتون زخمی ہوگئی۔حجرہ شاہ مقیم پاکستانی پل کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حجرہ شاہ مقیم کی ایمبولینس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیاجبکہ جاں بحق ہونے والوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اشفاق ولد محمد عباس اور زلیخاں زوجہ محمد عباس کے ناموں سے ہوئی ہے جوکہ شانیوال حجرہ شام مقیم کے رہائشی تھےجبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت شاہدہ بی بی زوجہ اشرف کے نام سے ہوئی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں