دیپالپور ، افغان باشندے کو نامعلوم ملزم نے قتل کر دیا، ڈی پی او جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

منگل 3 جنوری 2023 14:43

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2023ء) دیپالپور آلو منڈی میں افغان شہریت کے حامل ڈرائیور امیر محمد خان کو نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال وقوعہ کا جائزہ لینے کے لئے کی جائے واردات پر خود پہنچ گئے اور ہدایت کی کہ تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نامعلوم ملزم کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے ، ڈی پی او نے آلو منڈی کے صدر اور انتظامیہ سے ملاقات کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کروائی مقامی پولیس نے نعش کو تحویل میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں