دیپالیور تھیلسیمیا فائٹر علی حسنین کو ایک دن کیلئے ای ڈی پی او دیپالپور سرکل بنا دیا گیا

ہفتہ 14 جنوری 2023 18:10

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2023ء) دیپالیور تھیلسیمیا فائٹر علی حسنین کا خواب پورا کرنے کےلئے ای ڈی پی او دیپالپور سرکل بنا دیا گیا ،علی حسنین نے تھانہ صدر دیپالپور ریسکیو آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈی ایس پی دفتر میں پولیس افسران سے ملاقات کی اور ریسکیو جوانوں نے سلامی پیش کی ۔دیپالپور میں جگنو ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام تھیلسیمیا میں مبتلاء ننھے بچوں کو جہاں بلڈ فراہم کیا جا رہا ہے وہاں انکی خواہشات کی تکمیل کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھلسیمیا فائٹر ننھے بچے علی حسنین کی خواہش پنجاب پولیس نے پوری کر دی، ننھے علی حسنین کو ایک دن کے لئے ایس ڈی پی دیپالپور سرکل بنا دیا گیا، پولیس وردی میں ملبوس علی حسنین نے ایس ڈی پی او آفس میں اے ایس پی مننزہ کرامت کے ہمراہ سائلین کے مسائل سنے، تھانہ صدر دیپالپور کا ملاحظہ کیا ،ریسکیو آفس اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا ،ریسکیو آفس پہنچنے پر ریسکیو اہلکاروں نے سلامی پیش کی، تھانہ صدر پہنچنےپر ایس ایچ او نے استقبال کیا اور ننھے علی حسنین کو تھانہ کا دورہ کرایا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی حسنین کے والد نے تھیلسیمیا میں مبتلاء علی حسنین کی خواہش پوری کرنے پر ایس ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا۔ ایس ڈی پی او نےعوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان ننھے اور معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اپنے خون کے عطیات جمع کرائیں تاکہ اس بیماری میں مبتلاء بچوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں ۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں