دیپالیور ،نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 فروری 2023 19:39

دیپالیور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ان کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے منشیات سے پاک معاشرہ کی تشکیل کے لئے سول سوسا یٹی اور سرکاری اداروں کو ملک کر کام کرنا ہے تاکہ اس لعنت سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارہ حاصل کیا جائے سکے محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت تعلیمی ادوں میں انسداد منشیات کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کر ے جہا ں پر طالبعلموں کو منشیات کے مضر اثرات سے متعلقہ آگاہی دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کی وڈیو لنک کے بعد اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری عبد الجبار، سی ای ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد ،سی ای او ہیلتھ اظہر عباس نقوی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی سی ای او ہیلتھ اظہر عباس نقوی نے بتایا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور علاج کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساوَتھ سٹی میں ایک الگ وارڈ قائم کر دی گئی ہے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے بتایا کہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق اور اس لعنت کے خاتمہ کے لئے آگاہی سیمینار اور واکس کا اہتمام کیا گیا ہے انتظامی افسران کے ذریعے تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی گارڈ،ڈارئیور ،چوکیدار کی بھی سکریننگ کی جا رہی ہے۔

۔\378

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں