بھارت کی طرف سے چھوڑا جانے والا اضافی پانی کا ریلہ ہیڈسلیمانکی کی حدود میں داخل ،فصلیں تباہ

پیر 21 اگست 2023 21:03

بھارت کی طرف سے چھوڑا جانے والا اضافی پانی کا ریلہ ہیڈسلیمانکی کی حدود میں داخل ،فصلیں تباہ
دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2023ء) بھارت کی طرف سے چھوڑا جانے والا اضافی پانی کا ریلہ ہیڈسلیمانکی کی حدود میں داخل ہوگیا اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے تحت چھوڑے گئے پانی کا ریلہ ہیڈسلیمانکی کی حدود میں داخل ہو گیا ،سیلابی پانی کندرکے،سوجیکی،باقر کے اور دراز کے سمیت سینکڑوں آبادیوں میں داخل ہونے سے ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ، دوسری جانب ریسکیو ریلیف آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال زیر قیادت اس صورتحال میں ریسکیو 1122کی ٹیمیں مسلسل امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 2ہزار سے زائد افراداور ان کے مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، اس کیساتھ لوگوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے ریسکیو اور ضلعی انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔

\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں