کمانڈرملتان کورلیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا دیپال پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

جمعہ 1 ستمبر 2023 19:58

دیپال پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2023ء) کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے دیپال پور میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا، فوجی اور سول انتظامیہ کی طرف سے امدادی کاموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گی ، ریسکیو ٹیموں کی ریسکیو آپریشن بارے کوششوں کی تعریف ، کمانڈر ملتان کور کا آرمی میڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ ۔

(جاری ہے)

کمانڈر ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے تحصیل دیپال پور میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، کمانڈر ملتان کور کو فوجی اور سول انتظامیہ کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، ریسکیو ٹیموں نے بھی ریسکیو آپریشن کے بارے میں کمانڈر ملتان کور کو آگاہ کیا ، کمانڈر ملتان کور نے آرمی میڈیکل کیمپ اور فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا، کمانڈر ملتان کور نے فوجی اور سول حکام کے موثر اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی کاوشوں کو خوب سراہا، کمانڈر ملتان کور نے دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان کو ہر ممکن امداد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں