ڈیرہ مراد جمالی پولیس نے اندرون سندھ سمگلنگ ہونے والی مضر صحت چھالیہ گھٹکا برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:58

ڈیرہ مراد جمالی نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی بڑی کارروائی 600 پیکٹ پان پراگ گھٹکا چھالیہ برآمد، ملزم گرفتار، پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر پولیس نصیرآباد رینج صاحبزادہ بلال عمر اور ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل محمد یاسین جمالی کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر پولیس ڈیرہ مراد جمالی غلام قادر رند،انچارج 15 ایگل سکواڈبہادر ڈومکی سمیت بھاری نفری نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ٹوڈی کار نمبر bdh 626 کو روک کر چیک کیا توبلوچستان سے اندرون سندھ سمگلنگ ہونے والی غیر ممنوعہ مضر صحت 600 پیکٹ پان پراگ گھٹکا چھالیہ برآمد ہوئی ، کار ڈرائیور محمد ابراہیم کٹبار کو گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے، ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اورکہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ اپنے علاقے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کردیں منشیات کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں