اوباش نوجوان کی درندگی، کمسن بچہ بدفعلی کے بعد قتل کردیا

پیر 19 فروری 2024 20:19

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2024ء) اوباش درندے نے کم سن بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا، ملزم گرفتار ،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گائوںبدری داس کے رہائشی محنت کش محمد دیس کے 5سالہ بیٹے وسیم علی کوگلی میں کھیلتے ہوئے 21سالہ ملزم نبی بخش چیز دلانے کالالچ دیکر ساتھ لے گیا اوراسے فصلوں میں لیجا کر مبینہ طور پر بد فعلی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم نے سفاکیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم بچے وسیم کو صافے سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گیا،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او منصور امان موقع پر پہنچ گئے اور سخت ایکشن لیتے ہوئے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے ملزم نبی بخش کو گرفتار کر لیا،آن لائن کے مطابق پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے گرفتار ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ،واضع رہے کہ دوروز قبل حویلی کے محلہ رسول پورہ میں بھی دینی تعلیم حاصل کرنے مسجد آنے والی معصوم سات سالہ بچی سعدیہ کو پیش امام نے اپنی وحشت کی بھینٹ چڑھاتے ہوئے انسانیت سوز ظلم اور درندگی کانشانہ بنا ڈالاتھا۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں