ڈی ایچ کیوہسپتال میں سہولیات کے فقدان ڈاکٹرزکی غیرحاضری نرسنگ اسٹاف کے ناروا سلوک سے مریض اوران کے لواحقین سخت پریشان

بدھ 27 مارچ 2024 21:05

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان ڈاکٹرز کی غیر حاضری نرسنگ اسٹاف کے ناروا سلوک سے مریض اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں لیبارٹری میں رپورٹ کے لیے کاغذ ختم ہونے سے لیبارٹری میں کام رک جانے سے مریض اور ان کے لواحقین پرائیویٹ لیبارٹرز سے مہنگے ریٹس پر ٹیسٹ کروانے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے سر پرائز وزٹ کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کے فقدان سے مریض اور انکے لواحقین سخت پریشان ہیں ایمرجنسی میں رات دس بجے کے بعد ڈاکٹرز ڈیوٹی پر موحود نہیں ہوتے آن کال ڈاکٹر بھی بھاری تنخواہیں لینے کے باوجود آن کال بروقت نہیں پہنچتے جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

نرسنگ اسٹاف زیادہ تر موبائل پر مصروف رہتی ہیں ان کا رویہ مریضوں اور انکے لواحقین سے ناروا سلوک ہے۔ہسپتال کی لیبارٹری میں پیپر ختم ہونے سے کوئی رپورٹ جاری نہیں کی جا رہی جسکی وجہ سے مریض اور انکے لواحقین مہنگے داموں ٹیسٹ باہر سے کروانے پر مجبور ہیں اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے افسران کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔لیبارٹری افسران اور عملہ کے ناروا سلوک کے حوالے سے بارہا ایم ایس سجاد گیلانی کو بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی شہریوں نے وزیر اعلی مریم۔

نواز سے مطالبہ کیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سر پرائز وزٹ کریں اور مسائل حل کریں ڈی سی ذیشان حنیف نے گزشتہ روز رات گئے سرپرائز وزٹ کیا تو کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا جس پر ڈی سی ذیشان حنیف نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی چیک کرنے کے لیے موبائل کیمرے لگا کر انکے موبائل سے منسلک کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ابھی تک کیمروں کو انکے موبائل سے آن لائن نہیں کیا جا سکا۔

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں