اوکاڑہ، زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں شدید جھگڑا ہو گیا

ڈنڈوں سوٹوں کے حملے۔2 خواثین سمیت 8 افراد لہولہان ہو گئے

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) اوکاڑہ زمین کے تنازعہ پر رشتہ داروں میں شدید جھگڑا ہو گیا۔ڈنڈوں سوٹوں کے حملے۔2 خواثین سمیت 8 افراد لہولہان ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق چکنمبر 16/1L میں رشتہ داروں میں زمین کے تنازعہ پر شدید جھگڑا ہو گیا۔ایک دوسرے پر ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے 8افراد کو لہولہان کر دیا گیا زخمیوں کی شناخت 2 خواتین جمیلہ۔

اور تسلیمہ جب کہ 6 مرد محمد صدیق۔

(جاری ہے)

عاقب۔ محمد افضل۔غلام مصطفی۔ذوالفقار۔ اور محمد وقار شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر رینالہ اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں پولیس نے ضروری کاروائی شروع کرتے ہوے شواھد اکھٹا کرنے شروع کر دئیے۔جبکہ ریسکیو کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ہسپتال میں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہی#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں