ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا گرفتار

اتوار 14 اپریل 2024 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والا گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نرسنگ سٹاف کو ہراسا ں و پریشان کر رہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع لالے والا کا رہائشی نوجوان شراب کے نشے میں دھت ہو کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپالپور کے ایمر جنسی وارڈ میں گھس کر ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف کو ہراساں اور پریشان کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنی حراست میں لے لیا۔پولیس نے ملزم سے ایک بوتل شراب بھی برآمد کر لی ۔ پولیس کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں، خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس بلاامتیاز کارروائی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں