ڈکیتی کی دو مبینہ وارداتیں نامعلوم ڈاکو راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

منگل 16 اپریل 2024 18:11

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈکیتی کی دو مبینہ وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو راہگیروں سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چوچک روڈ 9 والے موڑ کے قریب 3 نامعلوم ڈاکو دو راہگیروں سے مبینہ طور پر ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں چک نمبر 8/1R کے قریب نامعلوم ڈاکو راشد نامی راہگیر سے 9 ہزار نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر رینالہ اور تھانہ ستگھرہ تھانوں کی حدود کا تعین کرتی رہی ۔آخری اطلاعات ملنے تک ڈکیتی کی وارداتوں کی کوئی قانونی کاروائی کی اطلاع نہ ملی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں