روٹی اور نان کی اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) روٹی اور نان کی اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے انسپکشنز کا سلسلہ جاری پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے روٹی اور نان کی قیمتوں اور وزن کی چیکنگ کے لیے 268 انسپکشنز کیں مقررہ ریٹس کے برخلاف روٹی و نان کی اوور چارجنگ میں ملوث تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان کو 1 لاکھ 52 ہزار 5 سو روپے جرمانہ عائد 5 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا جبکہ 17 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ ریٹس پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گابصورت دیگر تندور، نان بائی اور ہوٹل مالکان سخت کاروائیوں کے لیے تیار رہیں عوام مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں