بہنوئی نے کلہاڑی سے وارکرکے سالے کو قتل ، بیوی کوزخمی کردیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:29

بہنوئی نے کلہاڑی سے وارکرکے سالے کو قتل ، بیوی کوزخمی کردیا
رینالہ خورد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) رینالہ خورد تھانہ چوچک کی حدود میں واقع نواحی گاؤں اسلام پور میں خاوند ارشد اوراسکی بیوی صائمہ کے درمیان گھریلوتنازعہ چل رہا تھاگذشتہ روزارشد اپنی بیوی (ص) کو تشددکا نشانہ بنارہاتھاکہ اسکاسالاعثمان یوسف اپنی بہن کو بچانے کےلیے آگے بڑھاتوارشد نے کلہاڑی کے وار کرکے اپنے سالے کوقتل جبکہ بیوی کوشدید زخمی کردیا زخمی حالت میں بیوی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے تھانہ چوچک پولیس اور کرائم سین کی ٹیم نے موقع سے نعش کوقبضے میں لیکراورشواہداکٹھے کرکے کاروائی کا آغاز کردیاہے۔\378

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں