ں*اوکاڑہ نامعلوم چور کاشتکار کی لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں چوری کر کے لے گئے

بدھ 17 اپریل 2024 18:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2024ء) اوکاڑہ نامعلوم چور کاشتکار کی لاکھوں روپے مالیت کی سولر پلیٹیں چوری کر کے لے گئے۔کاشتکار نے مہنگی بجلی سے بچنے کے لئے سولر نصب کرارکھا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ راوی کے علاقے اراضی بہادر شاہ کے رہائشی کاشتکار محمد یوسف ولد ظہور احمد نے اپنے زرعی رقبہ کی فصلوں کو سیراب کرنے کے لئے اپنے ٹیوب ویل پر سولر یونٹ نصب کرارکھا تھا۔نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں اس یونٹ کی 3 لاکھ 36ہزار روپے مالیت کی سولر پلیٹیں چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمہ نمبر 212/24درج کر کے نامعلوم چوروں کو ٹریس اوٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں