اوکاڑہ، آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈا کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائل فو ن اور نقد ی چھین کر فرا ر ہو گئے

اتوار 26 فروری 2017 16:31

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2017ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈا کو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل ، موبائل فو ن اور نقد ی چھین کر فرا ر ہو گئے تفصیلات کے مطابق نو احی قصبہ 27 فور ایل کے رہائشی عبدالو ہا ب اپنے بھا ئی نذ ر فر ید کے ہمر اہ موٹر سائیکل نمبر او کے ایم 5228 پر سوار ہو کر اوکاڑہ شہر سے واپس گھر جا رہے تھے کہ اچا نک راستے میں قصبہ 15 فور ایل کے قر یب آتشیںا سلحہ سے مسلح چا رنامعلو م ڈا کوئو ں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن کو رسیو ں سے با ند ھکر کھیتوں میں پھینک دیا اور اُن سے موٹر سائیکل 2 عد د موبائل فو ن اور 45 ہز ار روپے نقد ی چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں دیپالپور روڈ اوکاڑہ پر واقع شا ہ نو ازپٹر ول پمپ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح تین کا ر سوار ڈاکو آئے اور فائر نگ کر کے کیش لوٹنے کی کو شش کر نے لگے جس پر گن مین محمد بو ٹا نے جو ابی فائر نگ کر دی تو ڈا کو اند ھا دھند فائر نگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں #

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں