بارش سے مکان اور دوکان کی چھتیں گرگئیں، دوبچے جاںبحق، چارافرادزخمی

جمعہ 6 مارچ 2020 17:36

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) بارش سے مکان اور دوکان کی چھتیں گرگئیں دوبچے جاںبحق چارافرادزخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مسلسل موسلاداربارش کے باعث نواحی گاوں چکنمبر 16ون آر میں ایک محنت کش امداد حسین کے گھر کی چھت گرگئی جسکے ملبے تلے دب کو دوکمسن بچے پانچ سالہ احمدامداداورسات سالہ ایمن امداد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں اوکاڑہ شہر کے مشہورگول چوک میں دوکان کی چھت گرگئی جسکے ملبے تلے چار افراد دب گئے، جنکو رسیکیو1122کے عملے نے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں