سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

جمعرات 2 مئی 2024 17:26

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود کو زنجیروں کے ذریعے کھمبے سے باندھ کر احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین کے مطابق 2 بھائیوں کو 2005ء اور 2006ء میں قتل کیا گیا جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔والدہ نے کہا کہ بے بس ہو کر سپریم کورٹ کے باہر خود کو زنجیروں میں باندھ دیا ہے۔مقتولین کے بھائی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں نے میرے دو بھائیوں کو قتل کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں