اوکاڑہ ،گردونواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم اِنتہائی خوشگوار ہوگیا

ہفتہ 12 مارچ 2016 16:22

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) اوکاڑہ اور گردونواح میں ہلکی بارش کے بعد موسم اِنتہائی خوشگوار ہوگیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ اور اسکے مضافات میں وقفہ وقفہ سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور فی الحال گرمی کا زور ٹوٹ گیاہے ۔

(جاری ہے)

ہوامیں نمی کا تناسب بڑھ جانے کے باعث سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے جس سے موسم اِنتہائی خوشگوار ہوگیاہے اور لوگوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے قریبی پارکوں اور تفریحی مقامات کا رُخ بھی کرلیا ہے جس کی وجہ سے اِن مقامات لوگوں کا رش بڑھ گیاہے اور وہ موسم کے حسن سے لطف اَندوز ہوتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہاں پر مزید بارش ہونے کی پیشین گوئی بھی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

اوکاڑہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں