اورکزئی ایجنسی  جیٹ طیاروں کی بمباری  سات شدت پسند ہلاک  چار زحمی  دوٹھکانے تباہ

منگل 22 دسمبر 2009 19:39

اورکزئی ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22دسمبر۔ 2009ء) اورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے سات شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں، کارروائی میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ ہوگئے، دوسر ی جانب بونیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں چھ شدت پسند مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے اپر اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب بونیر میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں چھ شدت پسند مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں