ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی خصوصی ہدایات

سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد کے لئے اورکزئی پولیس کی افسران و جوانان متحرک

بدھ 11 جنوری 2023 21:57

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان کی خصوصی ہدایات پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مدد کے لئے اورکزئی پولیس کی افسران و جوانان متحرک، سیکورٹی کے ساتھ امدادی کاروائیوں میں بھی مصروف عمل اورکزئی کے تفریحی و مختلف مقامات پر برفباری کا سلسلہ صبح سے شروع ہوچکاہے، ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے برفباری کے دوران عوام، مسافروں اور خاص طور پر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے سپیشل ٹیمیں تعینات کر دی ہیںتمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ٹریفک سٹاف و پولیس نفری عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے برف باری کے دوران روڈ پر مسافروں کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے موجود رہینگے اورکزئی پولیس کے جوانان مختلف مقامات پر نہ صرف عوام اور سیاحوں کی خدمت کیلئے موجود ہیں بلکہ برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں