اورکزئی،مسلح افراد کی سکول کے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، 2 طالب علم زخمی

جمعہ 17 مارچ 2023 21:15

اورکزئی،مسلح افراد کی سکول کے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کردی، 2 طالب علم زخمی
اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2023ء) قبائلی ضلع اورکزئی کے تحصیل اپر اورکزئی کے علاقہ ڈبوری کے مقام پر تین نامعلوم مسلح افراد نے سکول کے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نویں جماعت کے 2 طالب علم زخمی ہوگئے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نذیر احمد خان نے بتایا کہ سکول چھٹی کے دوران 3 ملزمان محمد عباس ذیشان اور 1 نامعلوم نے طلباء پر اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں نویں جماعت کے دو طالب علم شدید زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد تھانہ ڈبوری پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عباس اور ذیشان کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جس میں ایک ملزم عباس اپنے دوست کی فائرنگ سے زخمی ہوا ہے پولیس نے زخمیوں کو مشتی میلہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے مزید ملزمان کے گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کیا ہے ڈی پی او نے کہا کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے لیکن تاحال وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں