اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے مشران کا ماموزئی جمل مائی ایف سی قلعے کی تعمیر اور زمین کا معاوضہ نہ دینے کے خلاف اورکزئی پریس آفس میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 31 اکتوبر 2022 22:51

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2022ء) اپر اورکزئی ماموزئی قبیلے مشران کا ماموزئی جمل مائی ایف سی قلعے کی تعمیر اور زمین کا معاوضہ نہ دینے کے خلاف اورکزئی پریس آفس میں احتجاجی مظاہرہ ماموزئی قوم کے ساتھ ظلم اور ناروا سلوک بند کیا جائے آرمی چیف اور کور کمانڈر پشاور سے معاملے کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ 4 سالوں سے نہ معاملہ حل ہو سکا اورنہ زمین کے پیسے ملے مطالبات پورا نہ ہونے کے خلاف پشاور قلعہ کور کمانڈر اور کوہاٹ کینٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان اس حوالے سے ماموزئی قومی مشران حاجی محمد صدیق ملک قیوم حاجی اول خان ملک صدیق ملک پیائوجان حاجی سید بادشاہ ملک عظیم خان بلال خان عابد خان ملک امان اللہ خان و دیگر نے احتجاجی مظاہرے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کے سربراہی میں ملک حبیب نور کی قیادت میں 4 سالوں میں کئی مرتبہ جرگے ہوئے بار بار یقین دہانی کے باوجود اب تک جمل مائی ایف سی قلعہ کے پیسوں کا معاملہ حل نہ ہو سکا 22 دن احتجاجی دھرنے کے بعد مذاکرات میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس نے ہمیں معاملہ حل کرنے کی مبارکباد بھی دی اور کہا تھا کہ پیسے قوم کو دئے جائیں گے لیکن اب تک نہ معاوضہ دیا جا رہا ہے اور نہ معاملے کو حل کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ماموزئی کے دیگر علاقوں پر بھی اورکزئی سکاوٹس ایف سی نے قلعے اور دیگر تعمیراتی کام کئے ہیں ان کے پیسے بھی ابھی تک نہیں دئیے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مزید ماموزئی میںزمینوںپر قبضے بند کئے جائیں اور جہاں پر تعمیراتی کام ہوئے ہیں اس کا معاوضہ دیا جائے بصورت دیگر 7 دن بعد کوہاٹ کینٹ اور پشاور کورکمانڈر کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں