اورکزئی ،حونو سام میں کوئلے کے کان میں دھماکہ، 2 مزدور جاں بحق ، ایک زخمی

ہفتہ 31 دسمبر 2022 16:38

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2022ء) اورکزئی کے پہاڑی علاقہ حونو سام میں کوئلے کے کان کے اندر دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، حادثہ گیس بھر جانے سے رونما ہوا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نذیر خان کے مطابق دھماکے سے کان کے اندر 3 مزدور پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو آپریشن کے زریعے نکال لیا گیا، ریسکیو آپریشن میں 2 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی جبکہ ایک مزدور کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈی پی او نذیر خان کے مطابق 2 جاں بحق اور ایک زخمی مزدور کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے بھی اورکزئی میں دھماکہ ہوا تھا جس نے 9 مزدوروں کی جان لی تھی ۔\378

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں