اورکزئی: محکموں میں بھرتیاں قانون کے مطابق میرٹ پر ہو رہی ہیں

ہم نے رسک لیکر کوشش کی کہ ایٹا کے بغیر اورکزئی اور قبائلی اضلاع میں بھرتی کی جائی: ایم پی اے غزن جمال

بدھ 26 اکتوبر 2022 22:45

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2022ء) محکموں میں بھرتیاں قانون کے مطابق میرٹ پر ہو رہی ہیں کچھ سیاسی مخالفین سوشل میڈیا پر بے جا تنقید کی بجائے نوجوان تحقیق کرکے اپنا قانونی راستہ اختیار کریں الزام تراشی کے بجائے قانون کا راستہ اختیار کرنا چاہئے قبائلی ضلع اورکزئی محکمہ صحت میں موجودہ بھرتیوں پر نوجوانوں کے اعتراضات اور مسائل کے حوالے ممبر صوبائی اسمبلی سید غزن جمال کا نوجوانوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کو بھرتیوں کے حوالے سے ان کو آگاہ کیا گیا کہ بھرتیاں قانون کے بغیر ناممکن ہے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر عدنان سمیت لوئر اورکزئی کے تحصیل چیئرمین مولانا طارق معاویہ سمیت علاقہ مشران اور تعلیمی یافتہ جوانوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے غزن جمال کا کہنا تھا کہ ہم نے رسک لیکر کوشش کی کہ ایٹا کے بغیر اورکزئی اور قبائلی اضلاع میں بھرتی کی جائے لیکن قانون کے بغیر بھرتیاں ناممکن ہے محکمہ وہ پراسسز کریگا جو اشتہار کے مطابق ہو گا بھرتیاں قانون کے مطابق ہوں گی سوشل میڈیا پر بے جا تنقید اور کرپشن کے الزام تراشی نامناسب ہے قانون سب کیلئے برابر ہے اسمبلی سے جب قانون پاس ہوتا ہے تو وہ پورے صوبے کیلئے ہوتا ہے قانون کے مطابق ٹیسٹ کے بعد تعلیمی کوائف اور ڈپلومہ کے اپنے نمبرز ہوتے ہیں جب اشتہار ہوتا ہے تو وہ پورے صوبے کیلئے ہوتا ہے ہمارا اولین ترجیح اورکزئی ہے آنے والے ہفتے میں صوبائی لیول پر اورکزئی جوانوں کا میٹنگ کرائیں گے ہماری کوشش ہے کہ آئندہ کیلئے اورکزئی جوانوں کو ایٹا میں ریلیف دیا جائے ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ ہائی کوالیفائیڈ سٹاف کو بھرتی کریں۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں