اورکزئی پولیس کا پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS) کا باقاعدہ آغاز

بدھ 11 جنوری 2023 21:57

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2023ء) جدید پولیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے اورکزئی پولیس کا پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS) کا باقاعدہ آغاز، ڈی پی او اورکزئی نے افتتاح کر دیاتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے وژن کے تحت خیبرپختونخواہ پولیس کی جدید پولیسنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جاری سفر کے تحت اورکزئی پولیس نے پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS) کا باقاعدہ آغاز کر دیا، ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے باقاعدہ افتتاح کر دیااس موقع پر تھانہ جات کے محرران اور کمپیوٹر آپریٹرز کو طلب کیا گیا تھا جن کو جدید کمپیوٹر سسٹمز اور پرنٹرزحوالہ کئے گئے اس موقع پر جملہ محرر تھانہ جات اور کمپیوٹر آپریٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او اورکزئی کا کہنا تھا کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم کے قیام کا مقصد تھانہ جات کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنا ہے تا کہ نہ صرف موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے بلکہ نگرانی کے نظام کو بھی مزید آسان اور موثر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے تمام ملزمان و مجرمان کا ڈیٹا آن لائن ڈیٹابیس کے ذریعے محفوظ کیا جائے گا جس کے ذریعے پولیس کسی بھی شخص کا کریمینل ریکارڈ بہ آسانی چیک کر سکیں گے اور ریکارڈ کو دائمی طور پر محفوظ بنا کر کسی بھی ایف آئی آر کو نہ صرف بہ آسانی کیا جا سکتا ہے بلکہ کسی بھی مقدمہ کی تفتیش اور دیگر معلومات تک بہ آسانی رسائی بھی حاصل کی جا سکے گی ڈی پی او اورکزئی کا مزید کہنا تھا کہ محرران کی ذمہ داری ہوگی کہ تمام اشیاء کا خیال رکھیں اور اپنی زیر نگرانی کمپیوٹر آپریٹرز کے ذریعے تمام ڈیٹا کا بروقت اندراج کروائیںڈیٹا کو مسلسل ڈی پی او آفس سے براہ راست مانیٹر کیا جائے گا۔

جدید ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن سسٹم سے نہ صرف جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ یہ عوام اور پولیس دونوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں