اورکزئی کی ترقی پورے علاقے کی ترقی ،زراعت اور معدنیات کے بہترین ذخائر موجود ہیں ، کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر

جمعہ 9 دسمبر 2022 22:13

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) اورکزئی کی ترقی پورے علاقے کی ترقی ہے اورکزئی کے ترقی کیلئے زراعت اور معدنیات کے بہترین ذخائر موجود ہیںحکومتِ وقت کا عزم ہے کہ تمام ضم اضلاع کو صوبے کے دوسرے اضلاع کی صف میں کھڑا کریںتمام ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جارہاہے تفصیلات کے مطابق کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر نے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طاہر ایوب کے ہمراہ لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی عدنان فرید آفریدی نے ڈی پی اوضلعی انتظامیہ کے آفسران اور قبائیلی مشران کے ہمراہ کمشنر کوہاٹ محمود اسلم وزیر اور ڑیجنل پولیس آفیسر طاہر آیوب کا استقبال کرتے ہوئے مہمانان کو روایتی قلعہ لنگی پہنائی جبکہ اورکزئی پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈپٹی کمشنر عدنان فرید آفریدی نے اورکزئی میں جاری ترقیاتی کاموں پر کمشنر محمود اسلم وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں قبائلی مشران نے نو تعینات کمشنر کوہاٹ محمود اسلم وزیر کو مبارکباد پیش کی اور ان کو علاقے کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا قبائلی مشران سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوہاٹ محمود اسلم وزیر نے کہا کہ اورکزئی کے انتہائی خراب حالات تھے اب مکمل امن قائم ہے جو ان قبائلی عوام و مشران کے قربانیوں کی بدولت ہے کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمود اسلم وزیر نے مزید کہا کہ اورکزئی انکا اپنا علاقہ ہے اورکزئی کے ترقی کیلئے زراعت کے بہترین مواقع موجود ہیں معدنیات کے بہترین ذخائر موجود ہیں اورکزئی بہترین پوزیشن پر ہے اورکزئی کی ترقی پورے علاقے کی ترقی ہے اور حکومتِ وقت کا عزم ہے کہ تمام ضم اضلاع کو صوبے کے دوسرے اضلاع کی صف میں کھڑا کرنا ہے اور اس ضمن میں تمام ضم اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچایا جارہاہے جس سے عوام الناس کو سہولیات میسر ہونگی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے تقریب سے ریجنل پولیس آفیسر طاہر آیوب نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں