اورکزئی میں پولیس افیون فصل کاشت کرنے کے خلاف آپریشن تیز

لوئر اورکزئی 83کنال پر کاشت شدہ افیون کی فصل تلف

بدھ 17 مئی 2023 23:24

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2023ء) قبائلی ضلع اورکزئی میں پولیس افیون فصل کاشت کرنے کے خلاف آپریشن تیز کر دیا لوئر اورکزئی 83کنال پر کاشت کی گئی افیون کی فصل تلف کردی ئگی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر احمد تنولی کے خصوصی ہدایات پر لوئر اورکزئی کے مختلف علاقوں اتمان خیل ایندرہ ٹانڈہ مین ہائی پر افیون فصل کاشت کرنے کے خلاف کاروائی کی ہے کاروائی کے دوران 83 کنال اراضی پر کاشت کی گئی فصل کر تلف کر دی گئی دیگر علاقوں میں بھی افیون فصل کاشت کرنے کے خلاف آپریشن جاری رہیگا تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی تھانہ تھانہ کلایہ کے حددو علاقہ فیروز خیل کے گاؤں میربک اتمان خیل تانڈہ ایندرہ اور سام میں ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی دیسوار علی کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کلایہ آفتاب خان بمعہ نفری پولیس نے 35 کنال اراضی پر مشتمل خفیہ طور پر کاشت شدہ فصل افیون کو تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

علاقہ فیروز خیل کے گاؤں میربک اور سام میں 35 کنال پر افیون کی فصل خفیہ طور پرکاشت ہوئی تھی جسے پولیس نے آپریشن کے دوران تلف کر دیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی (PSP) کا کہنا ہے کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور نوجوان نسل کی تباہی کا پیش خیمہ ہے، اس وجہ سے کسی کو بھی افیون کی کاشت اور فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی منشیات اور افیون نوجوان نسل کیلئے زہر قاتل اور جوانوں کی زندگیاں اس لعنت کی نذر ہوجاتی ہے جس سے نہ صرف اس انسان کو فرق ہوتا ہے بلکہ یہ قوم اور ملک کا بھی زیادہ نقصان دہ ہے ڈی پی او اورکزئی نے افیون کی تلفی میں ضلع اورکزئی کے معززین سے تعاون کی اپیل کی کہ جہاں کہیں بھی یہ غیر قانونی فصل خفیہ طور پرکاشت ہو تو اس کی اطلاع پولیس کو دینے کے لئے علاقہ عمائدین سے اپیل کی ہی

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں