اورکزئی: مردم شماری صحیح نہ ہونے کی وجہ سے قبائلی اضلاع پانچ قومی اسمبلی نشستوں سے محروم

پیر 16 جنوری 2023 21:04

اورکزئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2023ء) مردم شماری صحیح نہ ہونے کی وجہ سے قبائلی اضلاع پانچ قومی اسمبلی نشستوں سے محروم ہوئے ساتویں مردم شماری میں قبائلی اضلاع کیلئے علیحدہ طریقہ کار وضع کیا جائے ڈیجیٹل کے بجائے سافٹ مردم شماری کی جائے اکثر قبائل ائی ڈی پیز ہیں قبائلی عوام کے مردم شماری کیلئے اسانی پیدا کی جائے پشاور کوہاٹ دیگر علاقوں سے قبائلی اضلاع منسلک نہ کیا کریں قبائلی عوام کے تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے مردم شماری کی جائے ان خیالات کااظہار تحریک اصلاحات پاکستان کے وائس چئیرمین ملک حبیب نور اورکزئی جے یوائی کے تحصیل چئیرمین مفتی طاہر و دیگر نے علی خیل قبیلے کے مردم شماری کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ گزشتہ مردم شماری میں صحیح تعداد نہ ہونے پر اورکزئی قبائل قومی اسمبلی کے واحد نشست سے محروم ہو گئے ہیں اورکزئی قبائل علاقے میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اب بھی علاقے سے ائی ڈی پیز ہیں ملک کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ ملک کے دیگر ترقیافتہ اضلاع کے نسبت قبائلی اضلاع کے مردم شماری ڈیجیٹل کے بجائے سافٹ پر کریں تاکہ دیگر اضلاع میں ائی ڈی پیز کے زندگی گزارنے والے اورکزئی قبائل کی مردم شماری صحیح ہو جائے قبائل کو اپنا حق مل جائے اس سے قبائلی اضلاع کے پسماندگی ختم ہو جائیگی انہوںنے مطالبہ کیاکہ قبائلی عوام کیلئے علاقے میں بھرپور سہولیات فراہم کی جائے تباہ شدہ گھروں اور انفراسٹرکچر کے بحالی کیلئے اقدامات کی جائے تاکہ اورکزئی قبائل اپنے علاقوں میں دوبارہ واپس اکر اباد ہو جائے ۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں