اورکزئی:محکمہ لائیو سٹاک متحرک

جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کے لئے خصوصی کیمپس کا انعقاد

پیر 24 جولائی 2017 18:47

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)اورکزئی ایجنسی میں محکمہ لائیو سٹاک متحرک ۔جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کے لئے خصوصی کیمپس منعقد گئے۔جانوروں کے مختلف امراض کے علاج معالجہ کے لئے تمام تر لائیو سٹاک سنٹرز کو ضروری ادویات اور ویکسینشن فراہم کئے گئے ہیں ۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک اور کزئی ایجنسی ڈاکٹر خالد یونس نے صحا فیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر لائیو سٹاک فاٹا کی خصوصی ہدایات پر پولیٹکل ایجنٹ اور کزئی ایجنسی خالد اقبال کے زیر سر پر ستی اور کزئی قبائلی علاقوں بلند خیل ،مشتی میلہ ۔

انجانی ،تغ سم ،پلوسی ،ڈبوری ودیگر مقامات پر ماہ جولائی میں مختلف جانوروں کے مختلف امراض کے مفت علاج معالجہ کے تحت 8352 جانوروں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ مال مویشیوں کو کا نگو وائرس کے خطر ناک اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے عوامی شعور اُ جاگر کر نے کیساتھ ساتھ سپرے بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اور کزئی قبائل مال مویشیوں کے علاج معالجہ کے لئے قائم کر دہ لائیو سٹاک سنٹرز سے استفادہ حا صل کر کے اُن کی بہتر دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات سے متعلق اپنے اپنے قریبی سنٹرز میں جانوروں کا مفت علاج کراسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو فرائض کے حوالے سے سخت ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں