اورکزئی ،مختلف علاقوں میں پالتو جانوروں پر کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم کا آغاز

جمعہ 26 جولائی 2019 20:40

اورکزئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2019ء) محکمہ لائیو سٹاک ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں پالتو جانوروں پر کانگو وائرس کے خلاف سپرے مہم کا آغاز کر دیا اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع اورکزئی ڈاکٹر خالد یونس نے بتایاکہ عیدالضحی قریب اتی ہی ہم نے ضلع اورکزئی کے علاقوں کلایا مشتی فیروز خیل ڈبوری غلجو میں روزانہ کے بنیاد پر کانگو وائرس کے خلاف مہم کااغاز کرتے ہوئے پالتو جانوروں پر سپرے شروع کر دیاہے جس کیلئے چار فکسڈ اور چار موبائیل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ ضلع اورکزئی اپر اور لوئر سب ڈویژنوں پر روزانہ کے بنیاد پر پالتو جانوروں پر سپرے کریں گے انہوںنے کہاکہ تمام وٹرنری ہسپتالوں میں بھی مذکورہ سپرے مہیا کی گئی ہے اس سپرے کرنے سے کانگو وائرس پالتو جانوروں پر حملہ او ر نہیں ہو سکتا اس سپرے سے اس وائرس کا مکمل روک تھام ہو گا انہوںنے کہاکہ اب تک گزشتہ جمعے سے تمام مال مویشی منڈیوں میں سپرے شروع کر دیاگیاہے اب تک ہزاروں پالتو جانوروں میں سپرے کی گئی ہیں ضلع اورکزئی کے داخلے راستوں بویہ شاہو یخ کنڈاو اور زیڑہ چیک پوائنٹ پر موبائیل ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جہاں پر وہ ضلع اورکزئی کو لے انے والے تمام پالتو جانورں کی سپرے کر رہی ہیں تاکہ باہر سے کانگو وائرس اورکزئی کے اندر داخل نہ ہو سکے یہ مہم عید الضحی تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

اورکزئی ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں