ساہیوال بورڈ کے نوویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

ہفتہ 14 مارچ 2020 21:13

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2020ء) ساہیوال بورڈ کے تحت ہونیوالے نوویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف،امیدوار کی جگہ امتحانات میں حصہ لینے والا جعلی امیدوار پکڑا گیا،بورڈ حکام کی جاری کردہ لسٹ پر بھی جعلی امیدوار کی تصویر چسپاں کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ کے تحت پاکپتن میں ہونیوالے نویں جماعت کے امتحانات میں بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں۔

(جاری ہے)

بونگہ حیات امتخانی مرکز میں امیدوار محمد زریاب کی جگہ پر امتحانات میں شامل جعلی امیدوار محمد سعد پکڑا گیا۔۔ذرائع کے مطابق ساہیوال بورڈ حکام کی طرف سے امتحانی مرکزانتظامیہ کو دی گئی امیدواروں کی لسٹ پر بھی جعلی امیدوار کی تصویر چسپاں کی گئی تھی۔ امتحانی مرکز کے سپریٹنڈنٹ محمد عامر کی مدعیت میں تھانہ چکبیدی میں جعلی امیدوار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ساہیوال بورڈ حکام نے امتحانی مرکز کے سپریٹنڈنٹ کو ہٹا دیا مگر تاحال لسٹ پر جعلی امیدوار کی تصویر چسپاں کرنے کے ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں