پاکپتن، کمشنر ساہیوال کی متعلقہ افسران کو مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے میکانزم کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

بدھ 26 فروری 2020 18:25

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) کمشنر ساہیوال ڈو ثیرن احسن وحید نے کہا ہے کہ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے مزار پر آنے والے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات بہم پہنچانے کیلئے تمام و سائل بر وئے کا ر لائے جائیں ، حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ، سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے میکانزم کو مزید بہتر بنایا جائے ، سہولیات اور سیکورٹی کے معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر ان معاملات کے بہتر حل کیلئے موثر اقدامات کے جائیں ، عرس حضرت بابا فرید ؒ کے سلسلہ میںحکومتی گائیڈ لائن پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ،سیکورٹی اور انتظامی امور ایس اوپی کی طرز پر کیے جائیں، سیکورٹی کے معاملات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سہولیات کے فراہمی میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کیا جائے ، تمام اقدامات اس اندز سے مکمل کیے جائیں جس سے زائرین اور شہریوں کو یکساں سہولیات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ڈپٹی کمشنراحمد کمال، ڈی پی او عمر بلال سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ،اس موقع پرڈی پی او عمر بلال ے عرس کے سلسلہ میں جانے والے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

پاکپتن میں شائع ہونے والی مزید خبریں